۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
مراسم تشییع مادر سید حسن نصر الله

حوزہ/ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری سید حسن نصر اللہ کی والدہ کی تشییع جنازہ میں گزشتہ روز لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

حوز ہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری سید حسن نصر اللہ کی والدہ کی تشییع جنازہ میں گزشتہ روز لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نصر اللہ کی والدہ سیده ندیہ صفی الدین کی نماز جنازہ میں حزب اللہ اور امل موومنٹ کے عہدیداروں ، عوام، سیاسی و سماجی شخصیات اور علمائے کرام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین سید ہاشم صفی الدین نے مرحومہ کی نماز میت پڑھائی اور پھر جنوبی لبنان کے الغبیری قصبے میں واقع "روضۃ الشہیدین" میں مرحومہ کو سپرد خاک کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .